مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کردی

والدہ کی وفات کے بعد والد کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کردی،مریم نواز نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیماروالدہ چھوڑ کر واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کامیمورنڈرم غیر قانونی اور اعلی عدلیہ کےفیصلوں کےخلاف ہے۔مریم نواز نے مزید کہا عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ای سی ایل اسکیم سے متضاد ہے، نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہوں، 20اگست 2018 کاحکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دےکرکالعدم کیا جائے۔درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب فریق بنایا گیا ہے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 9 دسمبر کو سماعت کریں گے۔بعد ازاں عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.