کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی، مولانا مسعود اظہر کے بھائی سمیت 44 افراد زیرحراست

 مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یارآفریدی کا کہنا تھا کہ ان دونوں افراد کے نام انڈیا کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے ڈوزئیر میں شامل ہیں

اگر 14 فروری کو ہونے والے پلواما حملے میں ملوث ہونے سے متعلق انڈیا نے ان دونوں افراد کے ملوث ہونے کے بارے شواہد پیش کیے تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ورنہ اُنہیں رہا کردیا جائے گا،وزیرمملکت برائے داخلہ

شخصیات ویب ڈیسک
 مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یارآفریدی کا کہنا تھا کہ ان دونوں افراد کے نام انڈیا کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے ڈوزئیر میں شامل ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے اعلان کیا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہراوران کے بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں۔منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یارآفریدی کا کہنا تھا کہ ان دونوں افراد کے نام انڈیا کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے ڈوزئیر میں شامل ہیں۔شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر 14 فروری کو ہونے والے پلواما حملے میں ملوث ہونے سے متعلق انڈیا نے ان دونوں افراد کے ملوث ہونے کے بارے شواہد پیش کیے تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ورنہ اُنہیں رہا کردیا جائے گا۔شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملک بھرمیں جاری ہے اوریہ کارروائیاں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی شخص کو پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔سیکریٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اپنی جانب سے شفافیت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔جن افراد کے نام ڈوزئیرمیں شامل ہیں ہم انکے خلاف تفتیش کریں گے اور اگر کسی کے خلاف شواہد ملتے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور شواہد نہ ملنے کی صورت میں انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حماد اظہر کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بیٹے ہیں جبکہ مولانا عبدالرؤف مولانا مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ مولانا مسعود اظہراتنے بیمار ہیں کہ وہ گھرسے باہربھی نہیں نکل سکتے۔واضح رہے کہ انڈیا کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ پلواما حملے میں جیش محمد کے ارکان ملوث ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں اس سے پاکستان نے نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے نتیجے میں انڈیا کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزئیر کے نتیجے میں لشکر طیبہ کے رہنما ذکی الرحمن لاکھوی سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لیا تھا۔بعد ازاں ذکی الرحمن لاکھوی ضمانت پررہا کردیے گئے جبکہ باقی افراد گذشتہ 10 سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.