معروف سماجی کارکن جبران ناصر گرفتار

پولیس اہلکاروں نے ان پر پستول تانی،گارڈز نے مارا اور کپڑے پھار دیئے،جبران ناصرکاٹوئٹ

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی، آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدواد اورمعروف سماجی کارکن جبران ںاص کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنا پیغام اورگرفتاری کی وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ جج کے وی آئی پی پروٹوکول کے پولیس اہلکاروں نے ان پر پستول تانی ہے،گارڈز نےانہیں مارا اورانکے کپڑے پھاڑدیئے،اگرانھوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو مقدمہ درج کیا جائے۔گرفتاری کے بعد پولیس موبائل کے اندر بنائی گئی وڈیو میں جبران ناصر نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جبران ناصرکوگرفتارکرکے فیریئر تھانے منتقل کردیا گیاتھا۔دوسری جانب پروٹوکول افسر نے جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شکرکریں کہ صرف تشدد کیا گولی نہیں ماری۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.