مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان انتقال کرگئے

مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان  راولپنڈی کے آرمڈ فورسز میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے

 کینسر کے عارضے میں تھے، میت کو جنوبی وزیرستان لے جایا جائے گا،وہیں تدفین کی جائے گی

مقتول نقیب اللہ محسود کے والد انتقال کرگئے۔بیٹے فرید اللہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کے آرمڈ فورسز میں زیرعلاج رہنے کے بعد محمد خان محسود انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بیٹے نے بتایا کہ میت کو جنوبی وزیرستان لے جایا جائے گا جہاں آبائی علاقے مکین میں تدفین کی جائے گی۔یاد رہے کہ 13 جنوری 2018کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاو¿ن میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.