نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں،وزارت خارجہ کے حکام نےاستقبال کیا

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں،وزارت خارجہ کے حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پراستقبال کیا

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما صدر اور وزیراعظم  پاکستان  اور  وزارت خارجہ کے حکام  سے ملاقات کریں گی

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما آج مائیکروپیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجدعلی سید
نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں،وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ہالینڈ کی
ملکہ دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔ ملکہ میکسیما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ملکہ کے دورے کا مقصد پاکستان کے لیے مالیاتی ترقی، قرضوں کی فراہمی اور اس سے متعلق دیگر منصوبوں پر بات چیت اور مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.