ملک بھرکے ووٹرز آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

ملکی تاریخ مہنگے ترین انتخابات،اخراجات 21 ارب روپے سے زائد کے ہوں گے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،ملک بھر کے 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کل مورخہ 25 جولائی بروز بدھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے،قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محتاط اندازہ ظاہرکیا ہے کہ انتخابی اخراجات 21 ارب روپے سے زائد کے ہوں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔الیکشن ڈیوٹی کے لیے ملک بھر میں فوجی جوانوں کوتعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرفوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کرنا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.