منی لانڈرنگ کیس، نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کردیئے

منی لانڈرنگ کیس، نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کردیئے

منجمد کیے گئے اثاثوں میں ماڈل ٹاو¿ن لاہور کے دونوں گھر 96ایچ اور 87ایچ اور جوہر ٹاو¿ن میں 13،ڈیفنس فیز 5لاہور میں 2پلاٹ اورچنیوٹ میں 2 پراپرٹیز بھی شامل بھی شامل ہیں

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے اثاثے منجمد کردیئے۔ شہباز شریف کے نام مختلف جگہوں پر جائیداد بھی ضبط کر لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختللاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔ احتساب بیورو کی جانب سے منجمد کیے گئے اثاثوں میں شہباز شریف کے ماڈل ٹائون لاہور کے دونوں گھر 96ایچ اور 87ایچ بھی شامل ہیں۔شہباز شریف کے نام مختلف جگہوں پر جائیداد بھی ضبط کر لی گئیں ہیں،نیب کا یہ حکم پندرہ دن کے لیے ہے۔نیب حکام کے مطابق پندرہ روز میں نیب احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دے گا۔شہباز شریف کی ایبٹ آاد ڈونگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہری پورمیں دو جائیدادیں شامل ہیں۔جوہر ٹاﺅن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں دو پراپرٹیاں، شامل ہیں،لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں 13،ڈیفنس فیز 5لاہور میں 2پلاٹ اور چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیرحراست ہیں،نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا تھا۔

یب حکام کے مطابق پندرہ روز میں نیب احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دے گا۔شہباز شریف کی ایبٹ آاد ڈونگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہری پورمیں دو جائیدادیں شامل ہیں۔جوہر ٹاﺅن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں دو پراپرٹیاں، شامل ہیں،لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں 13،ڈیفنس فیز 5لاہور میں 2پلاٹ اور چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز بھی شامل ہیں

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.