مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پرمکمل ہڑتال،کشمیری سراپا احتجاج

بھارتی وزیراعظم آج مقبوضہ کشمیرکا دورہ کریں گے جن کی آمد سے قبل ہی کشمیری سراپا احتجاج،حریت رہنمائوں کو نظربند کردیا گیا

مقبوضہ کشمیرکے دورے پرپاکستان کا سخت احتجاج،بھارت کو کشمیریوں کے حق خوداردیت کی جدوجہد کچلنےمیں ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جن کی آمد سے قبل ہی کشمیری سراپا احتجاج ہیں بھارتی وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر قابض انتظامیہ نے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔حریت رہنماؤں نے نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ قابض بھارتی فوج نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لداخ اور جموں کا دورہ کریں گے۔ کشمیری عوام کی جانب سے احتجاج کے پیش نظرسری نگر سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے اقدامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جب کہ قابض فوج ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا دور حکومت رواں برس اختتام پذیر ہونے کو ہے اور کشمیر کے موجودہ دورے کو مشکلات میں گھری بے جی پی کی الیکشن کی تیاریاں قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کو مقبوضہ کشمیرکے دورے پرپاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے۔ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود اورحریت رہنما علی گیلانی کے ٹیلی فونک رابطے پر اعتراض کے بعد آج پھر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوگیا۔ڈاکٹرفیصل نے دو ٹوک کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے حق خودرادیت کی جدوجہد کچلنےمیں ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے۔اس سے قبل کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے دروازے بند کردیئے۔ انتخابی ڈرامے کیلئے نریندرمودی کی ڈھٹائی مہم پروادی سنسان رہی۔حریت کانفرنس نے نئی دہلی کیخلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوارکو اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا۔عالمی دہشتگرد کے دورہ کشمیر نے بھارت کے منہ پر کالک مل دی۔ استقبال تو دور کی بات ،مظلوموں نے مودی کو لعنت ملامت کے قابل بھی نہ سمجھا اورمقبوضہ کشمیر بند کردیا۔اسلام آباد میں بھی کشمیریوں نے بھرپور اظہارِ یکجہتی کےلئے نریندر مودی کیخلاف چائنا چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی،سخت احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔

​مظاہرین کا کہنا تھا کہ وادی کے باسیوں پر 5 سال میں مودی نے کونسا ظلم نہیں ڈھایا،اب ترقیاتی پیکج کا انتخابی ڈھونگ بھی شروع کردیا، گجرات کا قصائی کشمیریوں کیلئے بھی خونخوار ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا آنکھیں کھولے اور دیکھے کہ کوئی بھی مودی گردی کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.