میں نے کبھی این آر اوکیا نہ اس سے کوئی فائدہ اٹھایا، آصف زرداری

این آر او سے ایم کیو ایم اور نوازشریف کو فائدہ ہوا ہوتو مجھے نہیں پتا، آج جو کیس میں بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے این آراو سے کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی اور نے فائدہ حاصل کیا ہو تو انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں‌ نے کبھی این آر اوکیا اور نہ اس سے کوئی فائدہ اٹھایا۔
میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ این آر او کا نہ تو مجھے فائدہ ہوا اور نہ ہی میں نے فائدہ اٹھایا،ایم کیو ایم سمیت دوسری پارٹیوں کو این آر او سے فائدہ ہوا تھا، شاید نواز شریف کو بھی این آر او سے فائدہ حاصل ہوا ہو لیکن مجھے نہیں پتا، آج جو کیس میں بھگت رہا ہوں وہ مجھ پر نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، یہ لوگ ذہنی طور پر چھوٹے ہیں، ان سے ملکی معاملات اور اقتدار نہیں سنبھالا جا رہا، کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے، اصولی فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں  کومل کر حکومت کیخلاف قرارداد لانا ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر کا یہ بیان ملک میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گرینڈ الاءنس بنانے کی طرف واضح اشارہ ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.