نادرا کا شہریوں کو 25 جولائی سے قبل شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات سے قبل شناختی کارڈ کی ترسیل اورنادرا کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی، نادرا کے چیئرمین نے 16 جولائی سے پہلے موصول ہونے والی درخواستوں کے شناختی کارڈ قبل از انتخابات پرنٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈ کی بروقت اورجلد پرنٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ عام انتخابات سے قبل شناختی کارڈ کی ترسیل اورنادرا کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ہنگامی بینادوں پر16 جولائی سے قبل موصول ہونے والی درخواستوں کو 25 جولائی تک نمٹایا جائے گا۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تمام نارمل درخواستوں کو ایگزیکٹو کیٹگری میں ڈال دیا گیا تاکہ انتخابات سے قبل اُن کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ کوریئر کمپنیوں کو بھی بہتر سروس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.