سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کابراحال کردیا،بلاول بھٹو

 سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کابراحال کردیا ہے،صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے

پنجا ب کے شیرشاہ سوری سے پوچھیں کہ ایک سال میںکتنے منصوبوں کا افتتاح کیا،سندھ کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے،تقریب سے خطاب

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کابراحال کردیا ہے،صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے طارق روڈ اور بہادرآباد سے متصل شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا کہ نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کابراحال کردیا ہے۔بیوروکریسی کومشکلات کاسامناہے،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں، معیشت کی تباہ حال صورت حال میں بھی ہم میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں کہا کہ عوام کو ا±مید تھی کہ انہیں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی، لیکن آج وہ ناا±مید ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، جو ظلم نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ہورہا ہے ، پیپلزپارٹی اور اس کا کارکن برداشت نہیں کرتا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ہم وفاق میں عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، یہ وزیراعلیٰ سندھ کی گڈگورننس کا ثبوت ہے۔ پنجاب میں شیر شاہ سوری سے پوچھیں کہ ایک سال میں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈرپاس کی تعمیر سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملے گا، ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے ، تباہ حال معاشی صورت حال کے باوجود ایک سال میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا۔ لاہور میں کتنے انڈرپاسز اور فلائی اوورز کا افتتاح کیا گیا؟۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سندھ کے چھوٹے شہروں میں ہسپتال بنائے۔ انہوں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ خان صاحب آپ نے کے پی میں کتنے ہسپتال بنائے ؟۔ بلاول نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سندھ کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، یہ برداشت نہیں کریں گے ، اگر سندھ کو فنڈز ملتے تو زیادہ ترقیاتی کام ہوتے۔ سندھ کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے مقابلے کے لیے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینا پڑیں گی۔ اگر اس ملک میں ڈیلیو رکرنے کے لیے کوئی ہے تو وہ صرف سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی ہے۔ عوام کو حقوق صرف ایک عوامی حکومت ہی دے سکتی ہے ، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ وفاقی حکومت پراجیکٹس کو بند کرنے میں لگی ہے ، اداروں سے لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ، ہمیں مکمل وسائل نہیں دئیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کوروکے ہوئے فنڈز فراہم کرے تو پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی مزید خدمت کر سکے گی۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے کراچی میں مکمل کردہ 7 بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں طارق روڈ انڈر پاس، ٹیپو سلطان روڈ، سید صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ (سٹیڈیم روڈ ) ، سن سیٹ فلائی اوور، سب میرین انڈر پاس، 12000 روڈ کورنگی اور بیگم رانا لیاقت علی خان فلائی اوور شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.