نواز لیگ کے 26 اراکین اسمبلی نے بغاوت کردی، تحریک انصاف میں شامل

نواز لیگ کے 26 اراکین اسمبلی نے بغاوت کردی، 17 ایم پی اے اور 9 ایم این اے تحریک انصاف میں شامل

نواز لیگ کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے

نواز لیگ کے 17 ایم پی اے اور9 ایم این اے تحریک انصاف سے جا ملے

شخصیات ویب رپورٹ: سلیم آذر

وزیر اعظم پاکستان عمران خان قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کے بعد واپس جارہے ہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کے بعد واپس جارہے ہیں

بجٹ 2019کے پاس ہوتے ہی بڑی کارروائی، مسلم لیگ ن میں بڑی بغاوت سامنے آگئی، اپوزیشن پارٹی کے 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کی حکومت سے جاملے۔
نواز لیگ کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ریاض حسین پیرزادہ کی قیادت میں بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے، نواز لیگ ارکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کے رویے سے نالاں ہیں جس کے باعث عمران خان سے ملنے آئے ہیں۔
آئندہ ہفتے مزید آٹھ دس ایم پی ایز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، نواز لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔ لیگی ارکان نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم سے کہا کہ ہم آپ کے مشکل اور سخت فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اے پی سی میں ملک کی تباہی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے ہم آپ کے پاس آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 17 ارکان صوبائی اور 9 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں جن کی ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت تک وزیر اعظم سے ملاقات جاری رہی۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے لوگ نقصان اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 20 ارکان اسمبلی سے غائب تھے جن میںنواز لیگ کے 16 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 ارکان شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.