نگراں حکومت کی جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

پیٹرول 2 روے 45 پیسے، ڈیزل 2 روے 70 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تیاری

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،عوام ایک بار پھر پیٹرول بم کا وار سہنے کو تیار ہوجائیں،پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹرتک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہونے کو ہے،اوگرا بے حکومت کو پروانہ بھیج دیا،اوگرا سمری میں سیلز ٹیکس کے 2 مختلف ریٹس کے مطابق قیمتیں بڑھانے کی تجویز کردی۔جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کی مطابق پیٹرول 2 روے 45 پیسے، ڈیزل 2 روے 70 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔سمری میں تجویز دی گئی کے کہ اگریکم جولائی والی سیلزٹیکس کی شرح لاگو ہو تو قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل اوراطلاق یکم اگست سے سے ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.