نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی سیکورٹی کمانڈوز کے حوالے

نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے

بدعنوانی کے خلااف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال

 اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے، ،چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خلااف جہاد جاری رہے گا، وقت آنے پر بتائیں گے ملک میں کتنے اربوں کی کرپشن ہوئی

 الیکشن سے قبل کچھ لوگ گرفتارہوکرسیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

شخصیات ویب ڈیسک

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے ،بدعنوانی کے خلااف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور نیب کمپلکس کا دورہ کیا اور نیب افسران کے مسائل سنے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ الیکشن سے قبل سیاسی شہید بن جائیںلیکن نیب کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر کرتاہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوتے، وقت آنے پرنیب واضح کرے گا کہ ملک میں کتنے اربوں کی کرپشن ہوئی۔ دریں اثنا نگراں وزیرداخلہ محمد اعظم خان نے قومی احتساب بیورو ہیڈکوارٹرزکی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی اسلام آباد نے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی سیکیورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی ہے۔نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام باد کے سیکٹر جی فائیو ون میں شاہراہ جمہوریت پر واقع ہے جہاں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، نادرا اور دیگر اہم عمارات واقع ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.