بے گھر افراد کے لیے50لاکھ گھروں کا منصوبہ ، وزیراعظم آج اعلان کریں گے

بے گھر افراد کے لیے50لاکھ گھروں کا منصوبہ ، وزیراعظم آج اعلان کریں گے
بے گھر افراد کے لیے وزیراعظم عمران خان آج 50لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کریں گے

بے گھرافراد کی رجسٹریشن کا عمل 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے اعلان کے بعد شروع کردیا جائے گا

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھروں کےمنصوبے کا افتتاح کریں گے،اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے منصوبہ کے لیے اپنا گھراتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیاہے،منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں کم آمدن افراد کیلئے سستے گھر تعمیر کئے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کے آج تقریب میں منصوبہ کے اعلان کے بعد بے گھرافراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگرتفصیلات جاری کریں گے۔ادھروزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی پالیسی پر عوام اورپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض لینے،دوست ممالک سے تعاون اورسرمایہ کاری کے آپشنزکا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے میڈیا ٹیم کی غیر مؤثرکارکردگی پرناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے وزراء اورپارٹی رہنمائوں کو حکومتی موقف کا دفاع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔عمران خان نے معاشی حکمت عملی پر عوام کو تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے منفی نتائج سےعوام کو آگاہ کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.