تازہ ترین اہم خبریں، مختصر مختصر وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ چین جانے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین اہم خبریں، مختصر مختصر

 وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ  چین جانے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے آخرکار آئندہ ماہ اکتوبرمیں چین کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے حتمی تاریخوں اور ملاقاتوں کا شیڈول فائنل کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورے میں سی پیک میں تیزی ،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم عمران دورہ بیجنگ کے لیے اپنے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی لے کر جائیں گے۔ پاکستانی وفد چین میں ایک کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔

1 Imran Army chief ISI

وزیراعظم سے  آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی  ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں اس ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین اہم خبریں، مختصر مختصر

پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ترقی پانے والوں میں میجرجنرل شاہین مظہر، ندیم ذکی منج، عاصم منیر، عدنان،وسیم اشرف اور عبدالعزیزشامل ہیں

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق میجر جنرل شاہین مظہر، ندیم ذکی منج اور عبدالعزیز ترقی پانے والوں میں شامل ہیں جب کہ تھری اسٹار جنرل بننے والوں میں میجر جنرل عاصم منیر،عدنان،وسیم اشرف بھی شامل ہیں۔

INDIA-1-750x369

تازہ ترین اہم خبریں، مختصر مختصر

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا بروقت سیلاب سے آگاہی کا مطالبہ بھی مسترد کردیا

بھارت کی ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے، پاکستان کی طرف سے سیلاب سے پیشگی آگاہی کامطالبہ مسترد کردیا اور ہٹ دھرمی سے یہ موقف اختیار کیا کہ کچھ بھی ہوسلال کی بجائے اکھنور سے ہی اطلاع دی جائے گی۔پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ اکھنور کی بجائے سلال کے مقام سے سیلاب کی اطلاع دی جائے لیکن بھارت جو مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے بلکہ طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت بھی کررہا ہے ، اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اطلاع اکھنور سے ہی دی جائے گی۔پاکستان کے میٹرولوجی حکام کا کہنا ہے کہ اکھنورکا علاقہ پاکستان کے انتہائی قریب ہے، اطلاع ملنے تک پانی پاکستان پہنچ جاتا ہے، بھارت اگر سلال کے مقام سے پانی کی پاکستان میں آمد کی رپورٹ دے تو سیلاب سے نمٹنے کے لئے وقت مل سکتا ہے۔حکام کے مطابق اکھنور سے پانی پاکستان پہنچنے میں چار گھنٹے لگتے ہیں، سلال سے پانی کو پاکستان پہنچے میں8 سے9 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، یوںحفاظتی اقدامات کا موقع نہیں مل سکے گا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریاو ¿ں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریاو ¿ں کے ارد گرد موجود آبادیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
بھارت نے پاکستان کا یہ جائز مطالبہ ماننے سے بھی صاف انکار کردیا ہے اور اصرار کیا کہ خواہ کچھ بھی سیلابی ریلے کی اطلاع اکھنور کے مقام سے ہی دی جائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.