نااہلی: وزیراعظم عمران خان کی اہلیت سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت

نااہلی: وزیراعظم عمران خان کی اہلیت سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت

اقامہ پرنااہلی پانچ رکنی بینچ کی نہیں تھی،جے آئی ٹی تحقیقات کے بعد تین رکنی بینچ نے نااہل کیا،چیف جسٹس

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد،سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے کیلئے درخواست دائر اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں آج وزیراعظم عمران خان کی اہلیت سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی۔اس موقع پروکیل اکرم شیخ نےموقع اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اورعدالت سے حقائق چھپائےہیں انہوں نے جمائما کے اثاثے ظاہرنہیں کیے،عمران خان نے ٹکڑوں میں دستاویزات فراہم کیں جو غیرتصدیق شدہ اور ناقابل قبول ہیں اس کے علاوہ رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے پاناما کیس کا حوالہ بھی دیا،اس موقع پرجسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاناما اورعمران خان کیس کا موازنہ درست نہیں،ہرکیس کے اپنے حقائق ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اقامہ پرنااہلی پانچ رکنی بینچ کی نہیں تھی بلکہ جے آئی ٹی تحقیقات کے بعد تین رکنی بینچ نے نااہل کیا۔اکرم شیخ نے کہا کہ سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس کی پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن کو عدالت نے پانچ سال تک محدود کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اکاؤنٹس کی پڑتال کی قانون میں میعاد مقرر نہیں،پانچ سال تک اکاؤنٹس کی پڑتال کا فیصلہ ہرسیاسی جماعت پر لاگو ہو گا،عدالت نے سب کیلئے یکساں پیمانہ مقررکیا ہے،عدالت پانچ سال کا وقت دینے کے موقف پر قائم ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.