سندھ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس سے جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کئی روزسے وینٹی لیٹر پر تھے، تین ہفتے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گئے


گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا

مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر میر پور خاص رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کے عہدے پرتعینات تھے
مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر میر پور خاص رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کے عہدے پرتعینات تھے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ مراد علی شاہ کے بہنوئی کچھ عرصہ پہلے عراق گئے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے سے مہدی شاہ کی حالت زیادہ خراب تھی اوروہ کئی روزتک وینٹی لیٹر پر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتے سے زیر علاج رہنے کے بعد آج (جمعرات کو) وہ کوروناوائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر میر پور خاص رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کے عہدے پرتعینات تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مہدی شاہ کے لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ مراد علی شاہ کے بہنوئی کچھ عرصہ پہلے عراق گئے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے سے مہدی شاہ کی حالت زیادہ خراب تھی اوروہ کئی روزتک وینٹی لیٹر پر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتے سے زیر علاج رہنے کے بعد آج (جمعرات کو) وہ کوروناوائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.