پاکستان کے 5 ایئر پورٹس ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ عالمی پروازوں کے لیے بند

ُپاکستان کے 5 ایئر پورٹس غیر ملکی پروازوں کے لیے بند ، سندھ حکومت نے لاک ڈائو کی تردید کردی
لاک ڈائون کی خبروں میں صداقت نہیں،صرف احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں،صورتحال قابومیں ہے،وزیراطلاعات سندھ
ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند، اندرون ملک کی پروازیں جاری
پاکستان کے 5 ایئر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے سندھ حکومت کی
کراچی میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کی اطلاعات محض افواہیں ہیں
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:سید ماجدعلی
ملک کے 5 ایئر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے بند ،سندھ حکومت کی لاک ڈاﺅن کی افواہوں کی تردید کردی،زرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 5 ایئر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے بند کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے تاہم ان ایئر پورٹس سے اندرون ملک کی پروازیں جاری ہیں۔

کورونا وائرس  کی وجہ سے کراچی و  سندھ  میں  لاک ڈائون کی خبروں میں صداقت نہیں، صرف احتیاطی اقدامات کئے  ہیں،صورتحال قابومیں ہے،  اندرون ملک کی پروازیں جاری  ہے،  وزیراطلاعات سندھ
کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی و سندھ میں لاک ڈائون کی خبروں میں صداقت نہیں، صرف احتیاطی اقدامات کئے ہیں،صورتحال قابومیں ہے، اندرون ملک کی پروازیں جاری ہے، وزیراطلاعات سندھ

ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر آنے والی غیر ملکی پروازوں کو لاہور اور اسلام آباد اتارا گیا ہے، ان پروازوں کے مسافروں کو ان کے مطلوبہ شہروں تک بھیجنے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں دبئی اور شارجہ کی پرواز پی اے 611، پی اے 613، جدہ اور مسقط سے آنے والی پروازیں شامل ہیں جنہیں پشاور ایئر پورٹ پر اترنا تھا۔دریں اثنا وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاو¿ن کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا نہ کوئی لاک ڈاو¿ن کی صورت حال ہے اور نہ کوئی پریشانی کی بات ہے، حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے لیے کیے گئے ہیں، کچھ عناصر سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ایسی باتیں بالکل فضول ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.