پا کستان تحریک انصاف کے رہنما سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

پا کستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

پا کستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

گھوٹکی: شخصیات ویب رپورٹ

پا کستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
خاندانی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ انھیں آج صبح دل کا دورہ پڑا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اعلی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔سردار علی محمد خان کی میت ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔
سرداری علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے ۔ وہ 2002 سے 2004 تک صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سندھ کے وزیراعلیٰ ر ہے اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

 پا کستان تحریک انصاف کے رہنما سردار علی محمد مہر

پا کستان تحریک انصاف کے رہنما سردار علی محمد مہر

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں ا نھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر کے انتقال کے باعث گھوٹکی کے مختلف علاقے بندہونا شروع ہو گئے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.