پروٹوکول کیخلاف احتجاج کرنیوالےشہری پرمقدمہ مضحکہ خیز،صدرمملکت

 پروٹوکول کے خلاف احتجاج کرنے والےشہری پرمقدمہ مضحکہ خیز ہے،صدرمملکت
پروٹوکول پر احتجاج شہری کا ردعمل ہے، جب عوام کو مشکلات ہوں گی تو وہ ایسے ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گے، عارف علوی

شخصیات ویب ڈیسک

 پروٹوکول کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس کی جانب سے دائر مقدمے کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  مضحکہ خیر قرار دے دیا صدر مملکت کے پروٹوکول میں مداخلت کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ردعمل میں صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے پروٹوکول پر احتجاج کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے،جب عوام کو مشکلات ہوں گی تو وہ ایسے ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ 16ستمبر کو مزارقائد پر حاضری کے موقع پر صدر پاکستان کے پروٹوکول میں مداخلت کرنے اور شہریوں کو ٹریفک سگنل توڑنے کےلئے اکسانے والے فکس اٹ کے کارکنوں کےخلاف مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ نمبر 244/18میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ186/84اور353شامل ہیں، ذرائع کے مطابق16ستمبر کو نرسری بس اسٹاپ پر فکس اٹ کے کارکنوں نے صدر کے پروکوٹول میں مداخلت کی اور دیگر شہریوں کو پولیس کے اشارے پر نہ رکنے کےلئے اکسایا گیا ، مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت کا الزام بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔شہری نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر شہریوں کو کہا کہ وہ پولیس کے کہنے پر نہ رکیں، رکاوٹیں توڑ کر ٹریفک کھول دیں اور ملزم کے اکسانے پر کئی موٹرسائیکل سوار رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل آئے۔ بعد ازاں اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے ایس او سب انسپکٹر محمد سلیم نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.