پیپلزپارٹی کے بانی اور مدبر سیاسی رہنما ڈاکٹرمبشرحسن انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے بانی مدبر سیاسی رہنما تھے اورذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں

 

 

یپلزپارٹی کے بانی اور ذولفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے،مرحوم نے نے1967 میں ذولفقار علی بھٹو کے گھر پر پارٹی کی بنیاد رکھی تھی
قوم آج ایک بہت بڑے مدبر سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی: بلاول بھٹو،سیاسی اورسماجی رہنماﺅں کا مبشرحسن کے انتقال پراظہار تعزیت

قوم آج ایک بہت بڑے مدبر سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی: بلاول بھٹو

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجدعلی


پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد 1967 میں ڈاکٹر مبشرحسن کے گھر پر رکھی گئی تھی اور وہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکرٹری تھے۔پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ڈاکٹر مبشر حسن ایک انتہائی اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے وزارت سائنس بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کی تھی،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہون نے کہا ہے کہ قوم آج ایک بہت بڑے مدبر سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی، ڈاکٹر مبشر حسن پاکستان میں بائیں بازو کی توانا آواز تھے۔ مبشر حسن قائدِ عوام کے دستِ راست، ساتھی اور ہمارے بزرگ تھے، ان کا احترام ہمیشہ واجب سمجھا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان دکھی ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.