پی ایس 94ضمنی انتخاب،ایم کیو ایم نے میدان مار لیا

پی ایس 94 کے تمام 149پولنگ اسٹیشنزکےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم امیدوار ہاشم رضا نے21ہزار537 ووٹ لیکر آگے،پی ٹی آئی کے اشرف جبارقریشی8 ہزار972ووٹ لے کر دوسرےنمبرپررہے

پی ایس94کورنگی کے ضمنی انتخاب میںایم کیو ایم کے ہاشم رضا نے میدان مار لیا۔تمام 149پولنگ اسٹیشنزکےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار ہاشم رضا نے21ہزار537 ووٹ لیکرمیدان مار لیا،پی ٹی آئی کے اشرف جبارقریشی8 ہزار972ووٹ لے کر دوسرےنمبرپررہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے اصل مینڈیٹ کے اظہار کی مبارک ہو، لانڈھی کےعوام کوخاص طورپر مبارک ہو،2018کےانتخابات میں جومینڈیٹ رک گیاتھااس کافیصلہ آگیا ہے۔سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔پی ایس 94 پر ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا، تحریک انصاف کے اشرف قریشی، پاک سر زمین پارٹی کے محمد عرفان وحید، مہاجر قومی موومنٹ کے عامراختراورپیپلز پارٹی کے جاوید شیخ کے درمیان مقابلہ ہے۔پی ایس 94 پر انتخاب کے لیے آزاد امیدواروں میں ریحان منصور، عامر جمیل، محمد تنویر ، حامد محمد عاقل، مسعود خان، نثار اللہ اور خالد حمید بھی میدان میں ہیں حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہے جن میں 1 لاکھ 36 ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے 149 پولنگ اسٹیشنزاور596 پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے ہیں جہاں کیمرے نصب کر دیئے گئے،کیمروں کا مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیااوراس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کورنگی کررہی ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی ہیں۔ہر پولنگ عمارت کے باہر پولیس افسر اور خواتین اہلکار سمیت 13 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس طرح مجموعی طور پر 12 سو سے زائد اہلکار تعینات ہوئے۔یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب رکن محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 2018 کے انتخاب میں محمد وجاہت نے 32 ہزار 729 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی تھی ان کے مقابلے پر ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن کو 14 ہزار 30، پی ٹی آئی کے فرید اللہ کو 13 ہزار 640، مہاجر قومی موومنٹ کے عارف اعظم کو 10 ہزار 828، ایم ایم اے کے محمد اسلم پرویز عباسی کو 7 ہزار 614، پی ایس پی کے امیدوار محمد عرفان کو 4 ہزار 187 اور پیپلز پارٹی کی امیدوار گل رعنا کو 2 ہزار 458 ووٹ ملے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.