کراچی،ڈکیتی مزاحمت ودیگرواقعات میں 2 افراد جاں بحق،بچی زخمی

شرافی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،40 سالہ عبدالقیوم کی جان بازی ہارگیا،ملزمان فرار،گلشن معمار،گھرکے اندر پراسرارطورپرفائرنگ کے واقعے میں 25سالہ عبدالرحمن دم توڑگیا

 شرافی گوٹھ کورنگی اورشاہ فیصل کالونی کو ملانے والے پل پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالسلام نامی شخص ہلاک ہوگیا،پولیس نے اس اطلاع پرموقع پرپہنچ کرمقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچائی،ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری نے بتایا کہ عبدالقیوم کورنگی کی جانب آرہا تھا کہ موٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تاہم اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا،ابتدائی طور پرواقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے،مقتول لانڈھی بابرمارکیٹ کا رہائشی تھا،دوسری جانب گلشن معمار کے علاقے انورمری گوٹھ میں گھرکے اندرپراسرارطور پرفائرنگ کے واقعے میں 25سالہ عبدالرحمن ولد گل حسن ہلاک ہوگیا،لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او گلشن معماراشتیاق غوری نے بتایا کہ چہرے پرایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی اوروہ جان لیوا ثابت ہوگئی،ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے،علاوہ ازیں شارع نورجہاں کے علاقے غریب نواز کالونی میں گھر کے اندرنامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے12سالہ ندا دخترنذیرزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.