شاہدآفریدی سابق کپتان اوراسٹار کرکٹر بھی کراچی میں پانی کی قلت پر بول پڑے

شاہدآفریدی  نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ 70 برس میں بھی کراچی کے مسائل حل نہیں‌ہوئے، سابق کپتان
سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، اسٹار کرکٹر

شخصیات ویب نیوز

کراچی،شہرقائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟
کراچی میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟
کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟

Facebook Comments

POST A COMMENT.