کراچی یونین آف جرنلسٹ کی صحافیوں کے اعزاز میں دعوت افطار

کراچی یونین آف جرنلسٹ  کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پریس کلب کراچی کے سامنے دعوت افطار کا اہتمام
کراچی یونین آف جرنلسٹ کی تقریب میں اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ سنیئر صحافیوں اور سرکردہ سیاسی سماجی،کاروباری وادبی شخصیات کی شرکت

شخصیات ویب رپورٹ

کراچی  یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پریس کلب کراچی کے سامنے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کے نگراں وزیر کھیل جنید شاہ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار، میرکراچی وسیم اختر،ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی، راشد ربانی، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید، مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو،سرفراز احمد، مسلم لیگ ن کے چن زیب، جمیعت علمائے اسلام کے رہنما قاری عثمان ، معروف بزنس مین یحییٰ پولانی ، احمد چنائے، معروف پہلوان ناصربھولو،آرٹس کونسل کراچی کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز طاہر نجمی، امین یوسف، ابرار بختیار، پوایف یو جے کے سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک، نائب صدر منہاج الرب، سیکریٹری ,مقصود یوسفی، صفد ر علی، احتشام الحق مفتی اور این این آئی کے بیورو چیف عبدالرحمان معروف افسانہ نگار ، سینئر صحافی زیب اذکار حسین، خورشید عالم، سید یوسف علی سید ماجدعلی، شخصیات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر اور افسانہ نگار سلیم آذر، ناصر شریف، سماجی شخصیات ڈاکٹر ایم کامل اوراخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ سنیئر صحافیوں سمیت سرکردہ سیاسی سماجی،کاروباری وادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کے یو جے کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پریس کلب کراچی کے سامنے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ اور وفاق کے اہم سیاسی رہنما، سنیئر صحافی ، کھیلوں ، ثقافتی ، ادبی اور اہم سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کے آخر میں کے یوجے کے صدر حسن عباس اور سیکریٹری عاجز مالی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.