کیلا ۔۔۔۔ وزن گھٹانے میں‌معاون ، خواتین کے لیے وٹامن، پروٹین اور معدنی اجزا سے بھرپور اعصابی غذا

کیلا ۔۔۔۔ بلڈ پریشرکو لیول میں رکھنے، وزن گھٹانے، سگریٹ چھوڑنے والوں‌کے لیے مددگار ہے بہترین اعصابی غذا، مخصوص توانائی میں  اضافے کا ذریعہ ہے،روزانہ 2کیلے کھانے سے جسم میں پوٹاشیم کی کمی پوری ہوتی ہے اور انسان خوش باش رہتا ہے

حمنہ گل۔ فیصل آباد

کیلا بہت لذیذ پھل ہے۔ اس کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کا ذکر قرآن پاک میں  آیا ہے، اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے” جنت کے باغوں میں کیلے تہ بہ تہ ہوں گے “ 

غذائی اعتبار سے کیلا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کیلا صحت خصوصاً خواتین کے مخصوص ایام کے دوران ایک بھرپور غذا ہے۔
کیلا ایسی اعصابی غذا ہے جو پورے بدن کے نروس سسٹم (اعصاب) کو متحرک رکھتی ہے جس سے جسم میں رطوبت کی کمی نہیں ہوتی اور انسانی جسم کثیر بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ کیلا قوت مدافعت پیدا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے۔
جس انسان کے اعصاب یعنی نروس کمزور ہوں وہ جسم کی اندرونی تبدیلیوں کو فوری محسوس نہیں کرتے جس سے بیماری اپنا وقت پورا کرکے شدید تکلیف دہ شکل اختیار کرلیتی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق کیلا سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ کیلے پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق تر گرم مزاج کا حامل یہ پھل مخصوص توانائی میں اضافے کا بہترین ذریعہ تو ہے ہی لیکن اس میں ایک خاص پروٹین trytophan ہوتا ہے جو انسانی جسم میں جاکرserotonin میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ serotonin ایک ہارمون ہے جو انسان کوخوش باش رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے میں آئرن، پوٹاشیم اور میگ نیشیم بھی ہوتا ہے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں نکوٹین کے مضر اثرات کوکم کرتا ہے
کیلا بے حد غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں موجود مٹھاس بہت ہی جلد بدن کا حصہ بن کر توانائی فراہم کرتی ہے۔ پکا ہوا کیلا شہد کے ساتھ کھانے سے ہضم کے نظام میں بھی بہت تیزی آتی ہے، ہاضمے کی خرابی کے باعث بچوں کی نشوونما رک جاتی ہے ۔
ایک درمیانے کیلا میں105کیلوریزاور3گرام فائبرموجودہوتاہے، اس کے علاوہ یہ وٹامن بی6 پوٹاشیم اور فولیٹ کا بھی اہم ذریعہ ہے، 442 ملی گرام کے ساتھ کیلا سب سے زیادہ پوٹاشیم رکھنے والا پھل ہے جو بلڈ پریشر کو اپنے لیول میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

کیلا قبض کشا ہے، گردوں کو طاقت بخشتا ہے، گلے کی خراش کو دور کرتا ، مروڑ، پیچیش اور اسہال میں مفید ہے شیک بنا کراستعمال کرنا فائدہ مند ہے

کیلا قبض کشا ہے، گردوں کو طاقت بخشتا ہے، گلے کی خراش کو دور کرتا ، مروڑ، پیچیش اور اسہال میں مفید ہے شیک بنا کراستعمال کرنا فائدہ مند ہے

خواتین کے مخصوص ایام کی غذا

مخصوص ایام خواتین کی صحت علاوہ ان کے مزاج پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ خواتین کو صحت کے مسائل درپیش آتے ہیں اور مزاج میں بھی اکثر تیزی آجاتی ہے۔ اعصابی کشیدگی بڑھ جاتی ہے، چڑچڑاہٹ بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ مخصوص ایام کے دوران میں خواتین کو لازمی طور پر تیز مسالحوں اور زیادہ نمک مرچ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان کے لیے ایسی حالت میں کیلا ایک مفید غذا ہے، اگر روز کیلے کھانے کے علاوہ کیلوں کا شیک بنا کر اور اس میں شہد ڈال کر کھائیں تو اس سے خواتین کی نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ اعصابی دباﺅ اور مزاج کی گرمی بھی کم ہوتی ہے

بوڑھوں کی غذا

کیلابوڑھے مردوں اور خواتین کی بھی اچھی غذا ہے، اگر اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو غذائیت کی مقد ر اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ کیلے کھیر اور فیرنی میں بھی ملائے جا سکتے ہیں۔

طبی خواص

طب اسلامی، طب قدیم کے مطابق کیلا قبض کشا ہے، گردوں کو طاقت بخشتا ہے، گلے کی خراش کو دور کرتا ہے، کھانسی کو آرام دیتا ہے، مروڑ، پیچیش اور بچوں کے اسہال میں  اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ دوسرے لفظوں میں  یہ آنتوں کی شکایات میں  مفید ہے، تیزابیت کو دورکرتا ہے اس لئے معدے کے السر والے افراد اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ کسی حد تک یرقان کو بھی فائدہ کرتا ہے ۔

پرہیز

زیابیطس کے مریض کیلا استعمال نہ کریں یا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کھائیں۔ کیلا خالی پیٹ بھی نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس طرح پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے، کیلے کے بعد سبز الائچی کھانے سے ان کی اصلاح ہوجاتی ہے جن افراد کو بلغم کا عارضہ ہو۔

مخصوص ایام میں‌کیلے کھانے سے خواتین کی صحت بہتر رہتی ہے بوڑھوں‌کو توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ اعصابی دباﺅ اور مزاج کی گرمی بھی کم ہوتی ہے

مخصوص ایام میں‌کیلے کھانے سے خواتین کی صحت بہتر رہتی ہے بوڑھوں‌کو توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ اعصابی دباﺅ اور مزاج کی گرمی بھی کم ہوتی ہے

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.