کے یو جے کی صحافیو ں ‌کو حقوق کی جدوجہد میں بلاتفریق شرکت کی دعوت

کے یو جے صحافی برادری کے حقوق کے حصول میں ہر سطح تک جائے گی، نظام الدین صدیقی
کراچی کی صحافی برادری احتجاج میں بلا تفریق شرکت کرے، جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس
مشکلات سب کو ہیں‌، اپنے حقوق کی جدوجہد میں مل کرآواز اٹھائیں،اتحاد سے ہی مسائل حل ہوں گے، فہیم صدیقی
جبری برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر، ویج ایوارڈ کا نفاذ،ہراساں کرنے ودیگر مسائل پرآج صحافی برادری احتجاج کرے گی،مزدور تنظیموں، ڈاکٹرز، وکلا اور سول سوسائٹی کو بھی شرکت کی دعوت

شخصیات ویب نیوز

جاری کردہ : فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری کے یو جے

رپورٹ سلیم آذر

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی کی صحافی برادری کو بلا کسی تفریق دعوت دی ہے کہ وہ 11 نومبر کو کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں اور اپنے حقوق کی جدوجہد میں اٹھنے والی آواز میں اپنی آواز ملائیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ہائوسز سے جبری برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر سے ادائیگی، ویج ایوارڈ کے نفاذ میں تاخیر، میڈیا پر دبائو اور صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات سمیت جن مسائل پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے احتجاج کی کال دی ہے یہ پوری صحافی برادری کے مسائل ہیں انہیں باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی حل کیا جاسکتا ہے

کے یو جے کا وفد کے ٹی این کے دفتر میں صحافیوں کو 11نومبر کے احتجاجی مظاہرے میں شر کت کی دعوت دے رہا ہے

کے یو جے کا وفد کے ٹی این کے دفتر میں صحافیوں کو 11نومبر کے احتجاجی مظاہرے میں شر کت کی دعوت دے رہا ہے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دیگر مزدور تنظیموں، ڈاکٹرز، وکلا اور سول سوسائٹی کو بھی دی ہے جبکہ مختلف میڈیا ہائوسز کی سی بی ایز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں کے یو جے کے وفد نے منگل کو جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی سربراہی میں جنگ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری شکیل یامین کانگا، دی نیوز ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری دارا ظفر اور جاوید پریس ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا یوسف سے ملاقات کی اور انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دی کے یو جے کے وفد میں نائب صدر جاوید قریشی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا، جوائنٹ سیکریٹری یونس آفریدی اور رکن مجلس عاملہ میاں طارق شامل تھے۔ ملاقات میں تینوں اداروں کی سی بی ایز کے جنرل سیکریٹریز کی جانب سےکے یو جے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کے حقوق کے حصول، آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کیلئے جہاں سے بھی آواز اٹھے گی اس پر لبیک کہا جائے گا اس موقع پر جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی 8 ماہ بعد ضمانت پر رہائی کے حکم پر ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی گئی۔ ایک الگ ملاقات کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی کی سربراہی میں ڈان اخبار کی ہیرالڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری رشاد محمود سے بھی سی بی اے کے دفتر میں کی گئی جس میں جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا اور ارکان مجلس عاملہ سمیرا ججا، ایم اظہر اور ہیرالڈ ورکرز یونین کے جوائنٹ سیکریٹری غلام فرید بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کے یو جے نے روزنامہ ڈان سے جبری برطرفیوں اور آٹھویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیر کی شدید مذمت کی اور ہیرالڈ یونین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا وفد نے ہیرالڈ یونین کو بھی 11 نومبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ ہیرالڈ یونین کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.