عمران اسماعیل کی فائرنگ سے جاں بحق امل کے گھرآمد،اہلخانہ سے تعزیت

عمران اسماعیل  گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو، واقعہ افسوسناک ہے، ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفتار میں لائیں گے 

واقعہ افسوسناک ہے، ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفتار میں لائیں گے،میڈیا سے گفتگو

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،گورنر عمران اسماعیل نے واقعہ پرافسوس کا اظہارکیااورفاتحہ خوانی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گزشتہ شب ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمرعادل کے گھرگئے اورکورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایمل کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔امل کے لواحقین نے گھرآمد اورتعزیت کرنے پرگورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا جس پرمجھے بے حد افسوس ہے،واقعہ کے فوری بعد میری اہلیہ نے بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کی تھی اس واقعہ سے متعلق نئے آئی جی سندھ سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے جس پر آئی جی سندھ نے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے ایک مکینزم بنانے کی اشد ضرورت ہے،ملک کے سب سے بڑے شہر میں دنیا کے دیگر جدید شہروں کی طرح ٹیکنالوجی  سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس میں بھی مزید ریفارمزکی بھی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا جس پرمجھے بے حد افسوس ہے،واقعہ کے فوری بعد میری اہلیہ نے بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کی تھی اس واقعہ سے متعلق نئے آئی جی سندھ سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے جس پر آئی جی سندھ نے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے ایک مکینزم بنانے کی اشد ضرورت ہے،ملک کے سب سے بڑے شہر میں دنیا کے دیگر جدید شہروں کی طرح ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس میں بھی مزید ریفارمزکی بھی ضرورت ہے۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.