ہمیں دفاترنہیں ملے:خالدمقبول ،غلطیاں نہیں دہرائیں گے،فاروق ستار

انتخابات سے پہلےہی دھاندلی ہورہی ،الیکشن مہم چلانےنہیں دی جارہی،فیصل سبزواری

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینرامیدواراین اے255ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نےنامزد امیدوارپی ایس 127و ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے یو سی 39اوریوسی 40میں الیکشن دفاترکا افتتاح کیا اوراس موقع پر کارکنان سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ25جولائی کو پتنگ پرمہرلگا کر سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ہم نے ہر طرح کی رکاوٹ کو الیکشن جیت کرپارکرناہے۔ہمیں ہمارے دفاترنہیں ملے،لیکن ہم وہ لوگ ہیں جو سڑکوں پر بیٹھ کر بھی الیکشن مہم چلا سکتے ہیں ۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ حق پرستوں کو جتنے بھی امتحانوں سے گزار لیا جائے وہ کندن بن کر نکلتے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی، معیشت ،خارجہ پالیسی ہے۔موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔ ہم نے اب ٹرک کی لال بتی کے پیچھے جانا چھوڑ دیا ہے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ انتخابات سے پہلےہی دھاندلی ہورہی ہے۔حیدرآباد اور کراچی میں دیگر جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جارہی ہے، ہمارے دفتر کو توڑا گیا ہے، ہمیں الیکشن مہم چلانے نہیں دی جارہی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.