ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا ہے،نواز شریف

تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے،سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے،پریس کانفرنس

ویب ڈیسک

لندن،سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جب کہ انتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے،سوائے افسوس کے اورکیا کہا جا سکتاہے،پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.