ہم اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کر سکتے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطےمیں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بھارت سیاسی مقاصد اورانتخابات کیلئے امن کو شدید خطرات سے دو چارکر رہا ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،بھارت کاجارحانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطےمیں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں وزیرخارجہ نے مائیک پومپیو کو بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمودقریشی نے حکومت،پارلیمنٹ اور عوامی جذبات سے بھی آگاہ کیا جبکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سیاسی مقاصد اورانتخابات کیلئے امن کو شدید خطرات سے دو چارکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کاجارحانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کر سکتے، بھارتی عزائم سے پہلے ہی عالمی برادری کو آگاہ کرچکے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشیں متاثر ہو سکتی ہیں، توقع ہے امریکہ کشیدگی کےخاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیریاؤجنگ کی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وزیرخارجہ نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی کھل کرحمایت کرتاآیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے اوآئی سی سے بھارتی جارحیت کی مذمت کامطالبہ کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے پرشدید احتجاج کیا ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے کہا کہ ایل اوسی کی بھارتی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرناکسی صورت گوارا نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.