یوم مئی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن، سیاسی رہنماﺅں کے پیغامات

یوم مئی پر شخصیات ویب ڈیسک رپورٹ

یوم مئی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سیاسی رہنماﺅں کے پیغامات
یوم مئی ، مزدور کے دن آج یکم مئی کو مزدوروں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل،مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد
یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
وطن عزیز میں آج بھی ”ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“ 2018 میں جب دنیا بھر میں آٹھ گھنٹے کام کا اصول رائج ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں یہ اصول صرف کاغذوں کی حد تک رائج ہے اورمزدوروں کے حالات ماضی کی طرح بہت ہی خراب ہیں۔
یہ دن یوم مئی شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یوم مزدور کا تاریخی پس منظر

عرب ہو، ایشیا یا پورپ، دنیا بھر کی خواتین محنت و مشقت میں مرد مزدوروں سے پیچھے نہیں

عرب ہو، ایشیا یا پورپ، دنیا بھر کی خواتین محنت و مشقت میں مرد مزدوروں سے پیچھے نہیں

یوم مئی ، یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماﺅں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال اس قدر کامیاب تھی کہ ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ کسی ایک بھی فیکٹری کی چمنی سے دھواں اٹھتا دکھائی نہیں دیا۔
مزدوروں نے نا صرف یہ کہ ہڑتال کی بلکہ شکاگو کے ‘ہے مارکیٹ اسکوائر’ پر احتجاج کے لیے جمع ہونے لگے، ایک محتاط اندازے کے مطابق 25،000 مزدور احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔
مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کے اوقات 14 گھنٹے سے گھٹا کر 8 گھنٹے کیے جائیں اور اس مطالبے میں مقامی، غیر مقامی، ہنر مند اور مزدور سب ہی شامل تھے۔
مئی کی چار تاریخ تک یہ احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہا لیکن 4 مئی کی رات کواچانک کہیں سے 180 پولیس افسران کا دستہ نمودارہوا جس نے مظاہرین سے منتشرہونے کو کہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک بم پولیس اہلکاروں پر آگرا جس کے بعد پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی مزدور جاں بحق ہوگئے اور ان کی تعداد کے بارے میں اب تک درست معلومات نہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس میں 4 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کی درست تعداد آج تک طے نہیں کی جاسکی۔
عالمی یوم مزدور’ شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میںمنانے کاسلسلہ شروع ہوا۔
مزدوروں کے جائز مطالبے اور ان پر گولیاں برسانے کے بعد سے اب دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ”یوم مزدور“ منایا جاتا ہے۔
اس واقعے کے چارسال بعد 4 مئی کو ہونے والے سانحے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمگیرمظاہروں کا اعلان کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا۔
اس واقعے کے تقریباً 51 سال بعد 1937 میں امریکاکے زیادہ ترمزدور آٹھ گھنٹے کام کرنے کا حق حاصل کرچکے تھے۔

پاکستان میں یوم مزدور کے پروگرامز

 یوم مئی، ہیں بہت تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

یوم مئی، ہیں بہت تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام یوم مزدور پر کوئٹہ میں جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی جس میں مزدور یونینوں اور تنظیموں کے رہنماو ¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ میں ریلوے ورکرز یونین نے بھی ریلوے اسٹیشن سے یوم مزدور ریلی نکالی، شرکا نے مزدوروں کے حقوق اور مسائل سے متعلق بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
پشاور میں محنت کشوں کے عالمی دن پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر عطا لیبر ہال سے ہشت نگری تک نکالی گئی
ریلی کے شرکا نے محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح بہبود کے لئے محض اعلانات نہ کرے بلکہ عملی اقدام بھی کرے۔
سکھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بیراج روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا نے بینرز اٹھا کر یکم مئی کے جاں بحق مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم مزدور پر پیغامات

یوم مئی مزدورعزت اوربنیادی حقوق کی فراہمی کے عہدکی تجدیدکادن ہے، صدرعارف علوی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے مزدوروں کے عالمی دن پر صدر پاکستان عارف علوی نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی مزدورعزت اوربنیادی حقوق کی فراہمی کے عہدکی تجدیدکادن ہے، ملازم اور آجرترقی میں حصے دارہیں ، ملازم اورآجرکاتعلق صنعتی اور اقتصادی ترقی میں بہت اہم ہے آئیے آج کے دن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لیے عہد کریں۔

“مزدور کااحساس پروگرام” سماجی تحفظ میں اہم سنگ میل ہوگا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خون پسینے سے دنیا آبادکرنے والوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ر تعمیر اور ملکی ترقی میں مزدوروں کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ محنت کی عظمت کوپروان چڑھانے والی اصلاحات لائیں گے، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، وزیراعظم مزدوروں کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں، “مزدور کااحساس پروگرام” سماجی تحفظ میں اہم سنگ میل ہوگا۔

نئے پاکستان میں محنت کش کواس کے حقوق ملیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلام محنت کش کی عظمت،فلاح وبہبودکادرس دیتاہے، نئے پاکستان میں محنت کش کواس کے حقوق ملیں گے۔

ریلوے کے تمام مزدوروں اور ورکروں کوسلام پیش کرتا ہوں، شیخ رشید

یوم مئی پر ریلوے وزیر شیخ رشید نے خصوصی پیغام میں کہا ریلوے کے تمام مزدوروں اور ورکروں کوسلام پیش کرتا ہوں، مزدور کی محنت اورلگن سے ہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے، مزدوروں کوخراج تحسین جنہوں نے30نئی ٹرینیں چلانے میں مددکی۔شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے مزدور کے وسائل میں اضافہ اوران کو مراعات دوں گا، گینگ مین اور کی مین کو سلام جو سخت موسم میں کھلے آسمان تلے کام کرتے ہیں۔

ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،چیئرمین سینیٹ

یوم مئی محنت کش پاکستانی خواتین گرمی اور موسم کی شدت سے بے نیاز اپنی مزدوری میں لگی ہوئی ہیں

یوم مئی محنت کش پاکستانی خواتین گرمی اور موسم کی شدت سے بے نیاز اپنی مزدوری میں لگی ہوئی ہیں

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، مزدور وں کامعیار بہترہونے کے لیے لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کوسلام، بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم مزدور پر اپنے بیان میں کہا کہ حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کوسلام، محنت کش طبقات آج بھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.