مہنگائی کے ستائے عوام سے حکومت کا بڑا مذاق، پیٹرول پچیس پیسےسستا کرنے کی سفارش

مہنگائی کے ستائے عوام سے حکومت کا بڑا مذاق، پیٹرول پچیس پیسےسستا کرنے کی سفارش

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کا امکان
مہنگائی کے مارے عوام سے حکومت کا سنگین مذاق ، یکم دسمبرسے پیٹرول پچیس پیسےسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
مہنگائی کے ستائے عوام سے حکومت کا سنگین مذاق، یکم دسمبرسے پیٹرول کی قیمت میں صرف پچیس پیسے کمی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی جس میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے کمی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.