ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس،موبائل فون سروس معطل

شخصیات ویب ڈیسک
ملک کے بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل،داخلی اور خارجی راستوں پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے جبکہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے۔پولیس نے جلوسوں کے راستوں پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اورجگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔9اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،سرگودھا،کوئٹہ اورپشاور سمیت دیگرمیں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر واپس آکر اختتام پذیرہوا۔کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔مرکزی جلوس کے شرکاء نے نمائش چورنگی پہنچ کرجہاں مام بارگاہ علی رضا پرنمازظہرین ادا کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.