میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے د ی گئی، آئی ایس پی آر

  میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی، پاک فوج میں تقرروتبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف تعینات
میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجرجنرل محمد سعید کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
پاک فوج میں تقرروتبادلے،شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق دو میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل علی عامر اعوان کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد سعید کی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقرر کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈر منگلا کور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کمانڈر پشاور کور تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہےجبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویڑن مقرر کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد سعید کی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقرر کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈر منگلا کور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کمانڈر پشاور کور تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہےجبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویڑن مقرر کردیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.