پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شخصیات ویب ڈیسک

 پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا

 اطلاعات کے مطابق پشاور میں نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے باعث فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہلکار شاہ فہد شہید ہو گیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کردیا۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Facebook Comments