کراچی میں پانی کی قلت،شاہدآفریدی بھی بول پڑے

 حکومتیں آئیں اور گئیں پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہوا، 70 برس ہوگئے

مسائل آج تک حل نہیں ہوئے

سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کی

بوند بوند کو ترس رہے ہیں، اسٹار کرکٹر

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،شہرقائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟

Facebook Comments