شہرقائد میں مون سون کی پہلی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

شہرکا بیشترعلاقہ بجلی سے محروم،بارشوں کا سلسلہ ہفتہ تک جاری رہیگا،محکمہ موسمیات

شخصیات ویب ڈیسک

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز سے چھائے ہوئے بادل بالاآخر جمعرات کو برس ہی گئے،بارش کا آغازضلع ملیر سے ہوا جس کے بعد دیگرعلاقوں میں بھی لوگوں نے مون سون کی پہلی بارش کے مزے اڑائے۔جبکہ بارش کے بعد شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ۔بارش کے باعث سڑکوں پرپھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کے گر جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے،تاہم بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہونگی،زیادہ سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔کراچی میں جولائی اوراگست میں زیادہ بارشیں ہونے کاامکان ہے۔

Article Tags

Facebook Comments