اللہ سے معافی مانگو، فاروق ستار کو نمازیوں نے گھیر لیا

عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا،کچھ لوگوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا،فاروق ستار

ویب ڈیسک

کراچی،ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کو ان کے حلقے کھارادر کے دورے کے دوران میمن مسجد میں نمازیوں نے گھیر لیا، کہا کہ فاروق ستار اللہ سے معافی مانگو۔ایک جانب فاروق ستار کی تعریف کی جارہی تھی تو دوسری جانب نمازیوں نے انہیں کھری کھری سنا دیں۔ایک شہری نے ان سے کہا کہ اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار،25سال سے اسلحے کے زور پر کھالیں چھین رہے ہو، اب ووٹ مانگنے آگئے ہو۔ایک اور ووٹر نے کہا کہ مجھ سے بہادرآباد میں اسلحے کے زور پر کھال چھیننے کی کوشش کی گئی۔فاروق ستار نے اس موقع پرووٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ اس بار ہم ٹھیک طریقے سے کام کریں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میمن مسجد میں عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا،کچھ لوگوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے لیے وسائل نہیں دیئے گئے، 70فیصد کا ٹیکس دیں اور پھر خیرات 2فیصد ملے، مجھے اس دفعہ الیکشن سے بریک دے دیں۔فاروق ستار نے کہا کہ سب سے آخرمیں اپنی الیکشن مہم کا آغاز کیا، بے روزگاری مٹانے کے لیے چھوٹے قرضے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو الیکشن لڑنا ہے، کراچی کے پانی کے مسائل حل کریں گے،ہمیں چھ مہینے کے اندرپانی چاہیے۔

Facebook Comments