نگراں حکومت نے عوام پرپٹرول بم گرادیا،قیمت میں 7روپے 54 پیسے اضافہ

پٹرول 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 87.70روپے فی لیٹر ہوگئی ہوگیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد،نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق رات بجے کردیا گیا۔کومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Facebook Comments