عارفہ صدیقی نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب دم بخود رہ گئے

ماضی کی خوبرو اداکارہ نے اپنی دوسری شادی اور شوبز میں واپسی کا دھماکا خیز اعلان کردیا

عارفہ صدیقی استاد نذر حسین کے ساتھ شادی کے بعد شوبز صنعت کو خیرباد کہہ گئی تھیں

ان کے دوسرے شوہر ان سے عمر میں کم اور غیرمعروف گلوکار ہیں جو اپنا کیریئر بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں

 شوبزمیں واپسی کے لیے معاہدے پر دستخط، ان کی واپسی اپنے شوہر کے کیریئر کو سہارا دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، ناقدین

شخصیات ویب ڈیسک

ماضی کی نہایت خوب صورت اور با صلاحیت اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے ایک بار پھر میوزک اور اداکاری کے میدان کا رخ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ وہ معروف فن کار استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکای اور اداکاری کو خیرباد کہہ گئی تھیں۔ معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز صنعت میں واپسی بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور وہ دوبارہ موسیقی کی صنعت میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ استاد نذر حسین کے انتقال کے بعد مبینہ طور پر انھوں نے ایک غیرمعروف گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی ہے جو نہ صرف اپنے کیریئر بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں بلکہ عمر میں بھی عارفہ صدیقی سے کم ہیں۔ استاد نذر حسین کی وفات کے دو ماہ بعد عارفہ صدیقی اور تعبیرعلی کی شادی ہوئی جس کا اعلان سوشل میڈیا پر خود عارفہ صدیقی نے کیا۔ کہا جارہا ہے کہ عارفہ صدیقی شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے اور شوبز صنعت میں اپنی دھماکا خیز واپسی کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ناظرین جلد انھیں سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ عارفہ صدیقی کی شوبز میں واپسی اپنے غیرمعروف گلوکار شوہر کے کیریئر کو سہارا دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Facebook Comments