لاہور: طوفانی بارش نے 6 زندگیاں نگل لیں

کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2،تین منزلہ کارخانہ زمین بوس،2 مزدور ملبے تلے دب کرجاں بحق

ویب ڈیسک

لاہور،شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، بارش کے باعث تین منزلہ کارخانہ زمین بوس ہو گیا،دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے،طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کے سات واقعات رپورٹ ہوئے جس میں چوکی ریوارزگارڈن کاپولیس اہلکارامانت علی اوررضا کارشاہ زیب سمیت چار افراد جان بحق ہوئے۔قرطبہ چوک اورچائینہ اسکیم میں بھی کٓرنٹ لگنے سے شہری اکبراوراشتیاق جاں بحق ہوئے۔چھت گرنے کے 8 واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کی جانب سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ٹبی سٹی میں جوتوں کے کارخانے کی 3 منزلہ عمارت بارش کے باعث زمین بوس ہو گئی۔علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ ریسکیو 2 گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس وجہ سے ملبے تلے دبے دو مزدور عمر اورآفاق جاں بحق ہو گؑئے۔شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث ایک ہی دن میں 50 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 55 افراد زخمی ہوئے۔

Facebook Comments