ایون فیلڈ ریفرنس،نوازشریف کی فیصلہ موخر کرنے کیلئے درخواست

بزدل آمرکی طرح بھاگنے والا نہیں،عدالت میں کھڑا ہوکرفیصلہ سنناچاہتاہوں،سابق وزیراعظم

ویب ڈیسک

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن فلیٹ ریفرنس کا فیصلہ 7 دن کیلئے مؤخر کرنے کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی۔نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ لگائی ہے۔ نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان واپس آکرپیش ہونے کیلئے کچھ وقت چاہئے،لہذا فیصلہ موخر کیا جائے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کل جمعے کو سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے فیصلہ چند روز تک مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدل آمرکی طرح بھاگنے والا نہیں بلکہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہوکرفیصلہ سننا چاہتاہوں۔

Facebook Comments