نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں فواد حسن فواد گرفتار

فواد حسین تیسری مرتبہ پیش ہوکرسوالات کے مناسب جواب نہ دے سکے،نیب

ویب ڈیسک

لاہور،نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نیب نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں آج گیارہویں مرتبہ طلب کیا تھا۔ جس پر وہ آج تیسری مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے فواد حسن فواد سے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں سوالات کئے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔فواد حسن فواد کی گرفتاری کی ڈی جی نیب نے بھی تصدیق کردی اورسابق پرنسپل سیکریٹری کے خلاف الزمات کی تفصیلات جاری کردی۔

Facebook Comments