فٹبال ورلڈ کپ،انگلینڈ نے سوئیڈن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انگلینڈ کا جارحانہ کھیل، پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی

ویب ڈیسک

روس،شہر سمارا کے اسٹیڈیم میں فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جب کہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اور ٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ روس اور کروشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ واضع رہے فرانس اور بیلجیم کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو کہ 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔

Facebook Comments