نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا

نیب کی تیسری کوشش رنگ لے آئی،نیب نے انہیں لال حویلی کے قریب سے حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک

راولپنڈی,سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمدصفدر گرفتاری دینے ریلی کی صورت لیاقت راولپنڈی پہنچ گئے ،نیب ٹیم نے پولیس کے ساتھ ناکہ لگاکر گرفتار کرلیا ،ان کو ورث خان چوک میں گرفتار کیا گیا،لیکن کارکنوں نے مزاحمت کرکے چھڑا لیا ،نیب کی دوسری کوشش کامیاب ہوگئی اور انہیں لال حویلی کے قریب سے پکڑ لیا گیا،لیکن نیب کی دوسری کوشش بھی ناکام،متوالوں نے کپتان کو پھر چھڑا لیا,تیسری مرتبہ کوشش رنگ لے آئی اور نیب ٹیم نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب نیب حکام نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں ان کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments