نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

 نیب نے وزارت داخلہ کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی

ویب ڈیسک

اسلام آباد، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سیکریٹری داخلہ نے دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔یاد رہے احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے کے بعد نیب نے وزارت داخلہ کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم وزارت داخلہ نے پہلے مرحلے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Facebook Comments