متنازع کتاب ’ریحام خان‘ منظرعام پر آگئی

کتاب ویب سائٹ ایمیزون پرریلیز،سماج اورسیاست سے جڑے حساس معاملات کو بیان گیا ہے

ویب ڈیسک

کراچی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی قبل از ریلیزمتنازع کتاب آخرکارمعروف ویب سائٹ ایمیزون پر ریلیزکردی گئی۔563 صفحات پر مشتمل اس کتاب کا نام ’ریحام خان‘ ہے جس میں ریحام خان نے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی داستان درج کی ہے۔ایمیزون پر کتاب کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ اس میں سماج اورسیاست سے جڑے حساس ترین معاملات کو بیان کیا گیا ہے۔اس دوران مصنفہ کو کتاب کی وجہ سے دھمکیوں،ہراسگی اورزندگی کو خطرے جیسے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments