نواز،مریم لندن سے روانہ،پاکستان میں گرفتاری کی تیاری مکمل

اڈیالہ جیل میں ہیلی پیڈ تیار،جیل کا سرچ آپریشن بھی مکمل،جیل کے باہر پولیس کی نفری تعینات

ویب ڈیسک

لندن،سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی ہارلے اسٹریٹ سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں،طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق پونے ایک بجے لندن سے اڑان بھرے گا۔نگراں حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں‌ کو اڈیالہ منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی،نوازشریف اورمریم نوازکو پاکستانی سرزمین پرقدم رکھتے ہی جیل بھیج دیا جائے گا۔ادھرپاکستان میں دونوں مجرموں کوگرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اڈیالہ جیل میں ہیلی پیڈ تیارہوچکا ہے،جیل کا سرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا، جیل کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے.حکومتی ذرایع کے مطابق اس وقت مزید دو جیلوں کے آپشن بھی زیرغور ہیں،جن میں‌ مچھ جیل سرفہرست ہیں۔حکومت نے لیگی کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔میٹروبس اور اسپیڈو بس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے کنٹینر کھڑے کردیے گئے.

Facebook Comments